Donate

English

اردو

MajlisLogo
MajlisLogo
0315-1256305

کیا آپ نو جوان عالم دین ہیں اور عصر حا ضر کے تقا ضوں سے آگا ہ ہو کر امت مسلمہ کی راہنما ئی کا جذبہ رکھتے ہیں؟

کلیۃ الدعوۃ
 
فضلا ء کے لئے ایک سا لہ تخصص
 

کیا آپ دعوت و ارشاد کے جدید اسلوب سیکھ کر معا شرے میں اشا عت دین کا جذبہ رکھتے ہیں ؟

کلیۃ الدعوۃ کی ویب سا ئٹ دیکھیں
Apply Online
آن لا ئن ریجسٹریشن کے لئے کلک کریں

ویڈیوں میں مختصر تعارف

درس نظامی و کلیۃ الشریعہ سے فارغ التحصیل علماء کی دعوتی و تدریسی تربیت کے لیے ایک سالہ کورس تیار کیا گیا ہے۔ اس کورس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایسے علماء کرام تیار کیے جائیں جو ٹھوس علمی استعداد اور موجودہ دور کے زندہ مسائل سے واقف ہوں، تاکہ دور حاضر میں سر اٹھانے والے فتنوں کا جواب ان ہی کی زبان میں دے سکیں۔ اس کورس میں دعوت و ارشاد کی تربیت کے لیے درج ذیل مضامین کو بطور خاص کورس کا حصہ بیانا گیا ہے:

dawa

خصوصیات

  •  فقہ الدعوۃ: اصول دعوت، داعی کی خصوصیات ، مخاطبین کی نفسیات اور دعوت کے مختلف اسالیب کو سمجھنے کے لیے اس مضمون کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔
  •  السیرۃ النبویہ: سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہونے والے دروس و نصائح کی تفہیم و تشریح کرائی جاتی ہے ۔
  • ماہانہ مقالہ :ہر ماہ کسی ایک مضمون کے استاذ اپنے مضمون سے متعلق ایک مختصر مقالہ لکھنے کے لیے دیتے ہیں، جسے تحقیق و مطالعہ کے بعد لکھ کر جمع کروانا بھی کورس کا حصہ ہے۔
  •  اسلوب الدعوہ: اس کورس میں چونکہ دعوتی اسلوب پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے، اس لیے کمپیوٹر و ملٹی میڈیا پروجیکٹر کی مدد سے درس و پریزنٹیشن کی تیاری کو کورس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔علماء کرام کے لیے لازم ہے کہ وہ 15 دن میں حالات حاضرہ سے ہم آہنگ جدید موضوع پر ایک پریزینٹیشن تیار کرکے پیش کریں۔
  • التاریخ الاسلامی: تاریخ میں مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب اور اہم ترین خدمات سر انجام دینے والی چیدہ چیدہ شخصیات اور ان کی تحریکوں کا تعارف بھی کورس کا حصہ ہے۔
  • العربیۃ بین یدیک: انٹرنیٹ و عربی جرائد و رسائل کی جدید عربی سے استفادہ اور بنیادی عربی بول چال میں مہارت کے لیے ’’ العربیۃ بین یدیک‘‘ نصاب میں شامل ہے۔
  •  الغزو الفکری: دشمنان اسلام کے مکر و فریب اور نظریاتی جنگ کے نت نئے طریقوں سے آگاہی۔
  • حاضر العالم الاسلامی: مسلمانوں کے موجودہ مسائل کا علم۔
  • تقابل ادیان و فرق: کرۂ ارض پر موجود مختلف ادیان و مذاہب اور فرقوں کا باہمی تقابل۔
  • حفظ حدیث: حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زبانی یاد کرنے کے لیے کل 120 احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے حفظ کو بھی کورس لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔

داخلے کی شرائط

  • دورہ حدیث
  • علاقے کے معروف و معتبر عالم دین کا تصدیق نامہ ساتھ لائیں

تصدیق نامہ

  • میں موصوف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ میری معلومات کی حد تک یہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں جو ملکی قوانین اور ملی قومی مفاد کے خلاف ہو۔

شعبہ سے رابطے کے لئے

0315-1256305
takhassusat@jtr.edu.pk