عوامی خدمات کے ادارے، عامۃ الناس کے لیے متنوع خدمات پیش کر رہے ہیں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے عوام الناس کی ایک بڑی تعداد ان سے مستفید ہو رہی ہے۔ کمیونی کیشن کے مختلف ذرائع کے باوجود ذاتی رابطوں اور بالمشافہ ملاقاتوں کے لیے آنے والے حضرات کی ایک بڑی تعداد ان اداروں تک رسائی کی خواہاں رہتی ہے۔ لوگوں کی اس نا گزیر ضرورت کے پیش نظر ان اداروں کی خدمات PSC کراچی ثناء ہیون پلاٹ 45/1 میزا نائن فلور مین چورنگی محمد علی سوسائٹی سے فراہم کی جا رہی ہیں جو شہر کا مرکزی تجارتی مقام ہے۔ PSC کراچی سے ان اداروں کے ذریعے شرعی رہنمائی اور خدمات پیش کی جا رہی ہیں:
دار الافتاء برائے تجارتی و مالیاتی امور، حلال فائونڈیشن ، مجلس علمی سوسائٹی کا رابطہ دفتر، کراچی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کے ڈویژن، پروفیشنل ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ(PERT) کا انتظامی دفتر جس کے تحت پبلک سمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔