Donate

English

اردو

MajlisLogo
MajlisLogo
0301-3109989
تخصص فی الغۃ العربیۃ
 
فضلا ء کے لئے ایک سا لہ تخصص
 
Apply Online
آن لا ئن ریجسٹریشن کے لئے کلک کریں

عربی نہ صرف ہماری مذہبی زبان ہے ،بلکہ یہ مختلف خطوں میں بولی اور سمجھے جانے والی دنیا کی دوسری بڑی زبان ہے۔ لہٰذا عربی سے ایک عالم کا رشتہ مذہبی اور روحانی حیثیتوں کے علاوہ فنی نوعیت کا بھی ہے۔ جس طرح انگریزی زبان کے بغیر عالمی سطح پر دعوت و ابلاغ کا کام انجام دینا ممکن نہیں، تقریباً اسی طرح جدید اور رواں عربی سے نا واقفیت بھی اس فریضے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پھر عربی میں انٹرنیٹ پر تقریباً ہر وہ تحقیقی مواد دستیاب ہے، جو انگزیزی میں دستیاب ہے، لہٰذا اگر کوئی انگریزی نہ بھی جانتا ہو تو عصر حاضر کے تقاضوں کو سمجھ کر ان سے عہدہ بر آ ہو سکتا ہے۔ جامعہ نے طلبہ کی اس تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ماضی میں متعدد شارٹ کورسز کروائے ہیں۔ بعد ازاں اساتذہ کے تجربات، شرکاء کی آراء اور نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل ایک سال کے دورنیے پر مشتمل کل وقتی تخصص کی حیثیت سے اس کا اجراء کیا۔ اس تخصص کے نصاب میں جدید و قدیم اسالیب اور انٹرنیٹ پر عربی مواد سے استفادے کو اہمیت دی گئی ہے۔ جامعہ کے اس کورس کو عرب اساتذہ اور دیگر تجربہ کار شیوخ کی خدمات حاصل ہیں۔

خصوصیات

  • عربی زبان کی چاروں مہارتوں پر محنت
  • عرب ادیبوں سے لہجہ و تعبیر کا اخذ مواقع
  • صوتیات مرئیات کے ذریعے سیکھنے میں آسانی
  • بہترین کارکردگی دکھانے والے شریک کےلیے سال کے اختتام پر حسب معمول جامعۃ الرشید دینی خدمت کے مواقع فراہم کریگا
arbi

داخلے کی شرائط

  • دورہ حدیث
  • علاقے کے معروف و معتبر عالم دین کا تصدیق نامہ ساتھ لائیں

تصدیق نامہ

  • میں موصوف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ میری معلومات کی حد تک یہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں جو ملکی قوانین اور ملی قومی مفاد کے خلاف ہو۔

شعبہ سے رابطے کے لئے

0301-3109989|| 0321-5728310
takhassusat@jtr.edu.pk