Donate

English

اردو

MajlisLogo
MajlisLogo
روزنامہ اسلام 
 

( کراچی، ملتان، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور مظفرآباد)

اسلام کی ویب سا ئٹ دیکھیں

صاف ستھرے کردار اور دیانت دارانہ صحافت کا حامل قومی اخبار

روزنامہ اسلام غیر شرعی تصاویر اور اخلاق باختہ خبروں سے پاک ایک ایسا روزنامہ ہے جس کا مطالعہ گھر کا ہر فرد بلا جھجک کر سکتا ہے۔ دیانت دارانہ رپورٹنگ اور حقائق کی دو ٹوک وضاحت اس کا طرائہ امتیاز ہے۔ یہ کسی تنظیم یا جماعت کا آلہ کار نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا ترجمان ہے۔ اس کے اداریے بے لاگ حق گوئی کی روشن کی مثال ہیں اور اس کے کالم مغرب زدہ صحافیوں کی مہم کا شافی جواب ہیں۔ مختلف طبقات کے لیے روزنامہ اسلام تعلیم و طلبہ ، طب و صحت معیشت و اقتصاد ، عالم اسلام ، اسلامی صفحہ دفاع اور سیاست نامہ کے خصوصی صفحات بھی شائع کر رہا ہے۔روزنامہ اسلام تعلیم و طلبہCPNE  اور APNS کارکن ہے اور اعلیٰ فورمز سے اہم ذمہ داریاں سر انجام دیتا ہے۔


بچوں کا اسلام

بچوں کا مقبول ترین ہفت روزہ

یہ بچوں کا مقبول ترین رسالہ ہے۔ لاکھوں بچے اس کو پا بندی سے پڑھتے ہیں۔ ان کی دلچسپی کا اندازا اس کی بے پناہ ڈاک سے لگایا جا سکتا ہے جو ہر ہفتے ’’ بچوں کا اسلام‘‘ کے دفتر کو موصول ہوتی ہے۔ بچوں کا اسلام اسلامی ذہن سازی کرتا ہے مگر اتنے دلچسپ انداز میں کہ بچے تفریح ہی تفریح میں اسلامی اثرات قبول کر تے چلے جاتے ہیں۔ وہ بچے جو مخرب اخلاق ڈائجسٹوں ، فلموں اور بے ہودہ ناولوں کے دل دادہ تھے۔ اب بچوں کا اسلام کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔اس میگزین نے بچوں میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور نسل نو تیزی سے اسلامی ذہن کو اپناتی جا رہی ہے۔بچوں کا اسلام کا مقصد آیندہ برسوں میں قوم کو ایسے صالح ، با ہمت، مخلص اور پر عزم نوجوانوں کی کھیپ مہیا کرنا ہے جو اپنی صلاحتیں اسلام کے لیے وقف کر چکے ہوں۔


خواتین کا اسلام

خواتین کی اصلاح و تربیت کے لیے منفرد ہفت روزہ

موجودہ دور مغربی میڈیا اور شیطانی ذرائع ابلاغ عورت کی شرم و حیا کا جنازہ نکال دیا ہے اور گھر کی رونق، محفلوں میں کھلونا بن کر رسوا ہو رہی ہے۔ ’’خواتین کا اسلام‘‘ ( جو روزنامہ اسلام کے ساتھ ہر بدھ کو شائع ہوتا ہے) اسی صورتِ حال کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا اور الحمد اللہ اجرا کے بعد صرف ایک سال کے اندر اندر اس نے خواتین کے بہت بڑے حلقے پر اپنے اثرات مرتب کیے۔ بے پردہ خواتین نے پردہ شروع کر دیا۔ کھروں سے ٹی وی، وی سی آر اور گانے بجانے کے آلات باہر کر دیے گئے اور گھروں میں اسلامی معاشرت رائج ہونے لگی۔ خواتین کا اسلام نہ صرف خواتین کی اسلامی و شرعی رہنمائی کرتا ہے بلکہ اس میں صحت، خانہ داری ، پکوان اور خواتین کی دل چسپی سے متعلق ایسی بہت سی چیزیں شائع ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر ہر عورت مکمل سلیقہ مند اور سگھڑ خاتون بن سکتی ہے۔ ہزاروں خواتین ان ہدایات پر عمل کر کے اپنے گھروں کو خوشیوں کا گہواہ بنا چکی ہیں۔


fina