Donate

English

اردو

MajlisLogo
MajlisLogo
شریعہ اینڈ بزنس کی ویب سا ئٹ دیکھیں
شریعہ اینڈ بزنس ( ہفت روزہ )
 

’شریعت اور تجارت ساتھ ساتھ

ہفت روزہ شریعہ اینڈ بزنس ایک ایسا میگزین ہے جو ’’شریعت اور تجارت ساتھ ساتھ‘‘ کا مشن لے کر شریعت اور تجارت سے متعلق یکساں رہنمائی دے رہا ہے۔ اس ہفت روزہ میگزین کے ذریعے مفتیان کرام اور تاجر حضرات کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جو ان دونوں کے درمیان رابطے کا کام دے رہا ہے۔ یہ ایک ایسا میگزین ہے جس میں تاجروں کو شرعی رہنمائی، جدید بزنس ٹولز اینڈ ٹیکنیکس، کاروبار کی ترقی کے راز، کامیاب تاجروں کی کہانیوں سمیت مختلف تجارتی و کاروباری پہلووں سے آگہی فراہم کی جاتی ہے۔ مفتیان کرام کو تجارتی اصطلاحات اور کاروباری معاہدات سے آگاہ کرنے کے لیے مضامین،انٹرویوز، سروے رپورٹس اور فیچرز شائع کیے جاتے ہیں۔یہ میگزین بلاشبہ اردو زبان میں بزنس کا سب سے بڑا میگزین ہے ۔ تجارتی آگاہی ،شرعی مسائل،حلال و حرام کی صورتیں، بزنس ڈیولپمنٹ اور بزنس مینجمنٹ اس کے موضوعات کا اہم حصہ ہیں۔ میگزین کی طرف سے ملک بھر میں وقتا فوقتا پروفیشنل کورسز، ورکشاپس اور سیمینارز بھی کرائے جاتے ہیں، نیز شریعہ اینڈ بزنس میں شامل تحقیقی مواد پر مشتمل کتب کی اشاعت کا سلسلہ بھی جاری ہے، یوں میگزین کثیر الجہت خدمات کے ذریعے معاشرے میں مؤثر کردار ادا کررہا ہے۔


Print